کراچی میں سردی کی نئی لہر، درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا

Karachi Cold Weather

Karachi Cold Weather

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شہر قائد میں سردی کی حالیہ لہر کے باعث ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہو گیا جب کہ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین سے چار روز تک سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں سردی کی نئی لہر نے درجہ حرارت مزید 2 درجے گرادیا۔ گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا جب کہ آج کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کوئٹہ کی جانب سے 10 سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سردی کی حالیہ لہر مزید تین سے چار روز جاری رہ سکتی ہے۔