کراچی میں فوج طلب کرنے کا مطالبہ آئینی ہے، فاروق ستار

Farooq Sattar

Farooq Sattar

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے راہنما ڈکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ کراچی میں فوج طلب کرنے کا مطالبہ آئینی ہے، جان و مال کی حفاظت کے لئے آئین کے تحت فوج کو طلب کرنا آئین کے عین مطابق ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا اگرفوج انتخابات کی نگرانی کیلئے آسکتی ہے تو ہمارا مطالبہ بھی جمہوری وآئینی ہے۔ امن و امان کی بحالی کے لئے جب رینجرز شہر میں آسکتی ہے اور وہ ناکام ہوتی ہے تو یہ آئین اور قانون کے مطابق ہے کہ فوج کو طلب کیا جائے۔

کراچی میں آگ اور خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے، کراچی میں سیاسی کارکنوں کو قتل کیا جارہا ہے،ایسی سنگین صورت حال میں فوج طلب کرنے کا مطالبہ قطعی طور پر آئینی ہے، قائد تحریک الطاف حسین نے بھی ان سنگین حالات کے مد نظر کراچی میں امن قائم کرنے کیلئے فوج کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی میں امن کمیٹی کے غنڈے اور دہشتگرد امن خراب کررہے ہیں، کراچی میں پاکستان کو داو پر لگایا جارہا ہے،بر وقت صورت حال کو نہ سنبھالا گیا توبڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔