کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 18 فیصد سے زائد ریکارڈ

Karachi Corona Cases

Karachi Corona Cases

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18 فیصد سے زائد رہی۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7102 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1293 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ حیدرآباد میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 16.82 فیصد ریکارڈ کی گئی اور سندھ کے مختلف اضلاع میں یہ شرح 3.82 فیصد جب کہ صوبے بھر میں 8.08 فیصد رہی۔

ترجمان کےمطابق سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 41 افراد انتقال کرگئے۔