کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس نے نبی بخش میں مسجد کے باہر رکھا گیا بم ناکارہ بنادیا۔ فرنٹیئرکالونی، لیاری اور فلک ناز ائیرپورٹ پرٹارگیٹڈ آپریشن میں بینک ڈکیتوں سمیت متعدد مشتبہ افراد حراست میں لے لئے گئے۔

کراچی میں تباہی کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے شہریوں کی جانب سے بر وقت اطلاع دیئے جانے پر نبی بخش کیعلاقیمیں مسجد گلزارحبیب کے باہر رکھا گیا ٹائم بم ناکارہ بنادیا گیا۔ بم ایک بیگ میں رکھا گیا تھا جس میں بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ بھی موجود تھے۔ بم ڈسپوزل کا کہنا ہے کہ بم پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر تباہی پھیل سکتی تھی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، نمازیوں کی بڑی تعداد نکل آئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی لی۔

دوسری جانب شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے پولیس اوررینجرزکی سرتوڑ کوششیں جاری ہیں۔ جرائم پیشہ افرادکی اطلاع پر سائٹ کے علاقے فرنٹیئرکالونی ،لیاری اور فلک ناز اپارٹمنٹ ائیرپورٹ کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران متعدد ملزمان گرفتار کرکے مختلف اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیار برآمد کر لئے۔ دوملزمان بینک ڈکیتیوں میں ملوث ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

سیکیورٹی اداروں کی بھر پورکارروائیوں کے باوجود قتل و غارت کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آرہا۔ دہشت گردوں نے مزیدگھرانے اجاڑ دیئے۔فائرنگ کے تازہ واقعات میں گلشن اقبال، ناظم آباد اور اورنگی ٹان قصبہ کالونی میں فائرنگ سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔