کراچی : جرم ثابت ہونے پر دو بھتا خوروں کو19,19سال قید کی سزا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت نے بھتا خوری، دہشتگردی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات میں دو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 19،19 سال قید کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج سینٹرل عالیہ انڑ نے بھتا خوری، دہشت گردی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان صابر اورشہاب کو 2012 میں سول لائن پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

عدالت نے گواہوں کے بیانات اورا ستغاثہ کے پیش کردہ ثبوتوں کی روشنی میں ملزمان کو تینوں مقدمات میں مجموعی طور پر 19،19 سال قید کی سزا سنائی۔ مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے خصوصی اختیار کے تحت سنایا۔کراچی کے 15 ایڈیشنل سیشن ججز کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے اختیارات حاصل ہیں۔