کراچی : کسٹم ایجنٹس کی مطالبات کے حق میں ہڑتال

Requirements of customs agents

Requirements of customs agents

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کسٹم ایجنٹس نے اپنے مطالبات کیلئے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کر دی۔ بندرگاہ سے تجارتی سامان کی کلیئرنگ رک گئی۔ قومی خزانے کو یومیہ 8 سے 10 ارب روپے کا نقصان ہو گا۔ گمشدہ کنٹینرز کیس میں نشانہ بنائے جانے کے خلاف کسٹم ایجنٹس نے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کر دی جس سے بندرگاہ سے تجارتی سامان کی کلیئرنگ رک گئی۔

کسٹم ایجنٹس نے بتایا کہ کنٹینر غائب ہونے کی ذمہ داری کسٹم ایجنٹ پر عائد نہیں ہوتی۔ ہڑتالی ایجنٹس کا کہنا تھا کہ مطالبات کے تحریری طور پر تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔ کراچی میں ہڑتال کے باعث بیرون ملک سے آنے والے تجارتی سامان کی کلیئرنگ رک گئی۔