پاکستان میں معاشی سرگرمیاں بدترین صورتحال کا شکار ہیں، وزیر اعظم

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی سے پاکستان میں معاشی سرگرمیاں بدترین صورتحال کا شکار ہیں، تمام وسائل بروئے کار لا کر نئے معاشی منصوبے شروع کریں گے۔

کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے، پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور ناقص کارکردگی نے پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ پی آئی اے میں ماہانہ 3.3 ارب روپے کے نقصان کا اضافہ ہورہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پی آئی اے کو اربوں روپے کا بیل ائوٹ پیکج دیا جا رہا ہے۔

اس موقع پر ملائیشیا کے وزیر اوران کے وفد نے وفاقی کابینہ کو اصلاحاتی پروگرام پربریفنگ دی۔ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ ملائیشیا کے اصلاحاتی منصوبے قابل مثال ہیں، پاکستان ملائیشیا کے تجربے سے فائدہ اٹھا کر ملکی صورتحال بہتر بنا سکتا ہے۔