کراچی: ڈیفنس خیابان سحر سے 3اغوا کار گرفتار، مغوی بچہ بازیاب

Child Recovered

Child Recovered

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے خیابان سحر میں سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 8 سالہ مغوی بچے کو با زیاب کرا لیا۔ سی پی ایل سی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح خفیہ اطلاعات پر اے وی سی سی حکام کے ساتھ خیابان سحر میں کارروائی کر تے ہوئے 3 اغوا کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق 8 سالہ بچے عمر محمود کو گزشتہ روز اسکول سے واپسی پر ڈیفنس سے اغوا کیا گیا تھا۔ بچے کی رہائی کے بدلے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بچہ سرکاری افسر کا بیٹا ہے۔