کراچی میں ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

Karachi Lockdown

Karachi Lockdown

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 2 ہفتوں کے لیے مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے گلبرگ، لیاقت آباد ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد کے متاثرہ بلاکس میں لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔

مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن گلبرک بلاک 3، 4، 12 ، 16 اور17 میں لگایا گیا ہے جب کہ ناظم آباد نمبر ایک اور 3 ، نارتھ ناظم آباد بلاک اے، بی، ایف ، آئی، جے اور ایل میں بھی لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔

کراچی: نارتھ کراچی سیکٹرالیون اے،بی،ای اور ایف میں بھی مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔