کراچی: بجلی کی بندش، شہر کو15کروڑ گیلن پانی کی فراہمی معطل

Water

Water

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بجلی کی بندش کی وجہ سے شہر کو 15 کروڑ گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ کراچی میں ،گھارو اور پیری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی طویل بندش کے باعث شہر کو پندرہ کڑور گیلن سے زائد پانی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے باعث دھابیجی ، گھارو اور پیری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہر کو پندرہ کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پمپنگ اسٹیشن کو شام سے بجلی کی فراہمی معطل ہے جو کہ تاحال بحال نہیں کی گئی۔