کراچی میں رینجرز اور پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن ، 20 ملزم گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے ٹارگٹڈ آپریشن میں 20 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے الگ الگ ٹارگٹڈ آپریشن کیے جس کے نتیجے میں 20 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان میں 3 مفرور بھی شامل ہیں۔ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں شاہ رسول کالونی ، ماڈل کالونی، بن قاسم ، محمد خان گوٹھ ، ناتھا خان گوٹھ ، ٹول پلازہ، اتحاد ٹاون ، نارتھ ناظم ، نارتھ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران علاقوں کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کارکن سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے جن سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ادھر ویسٹ زون پولیس مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مفرور ملزمان سمیت 15 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔