چین : ذبیحہ خانے میں آگ لگنے سے 93 افراد ہلاک

China Fire

China Fire

بیجنگ (جیوڈیسک) مرغیوں کے اس پلانٹ میں ایک ہزار سے زائد افراد کام کرتے تھے ، مزید ہلاکتو ں کا خدشہ ہے۔ چین کے صوبہ جیلین میں مرغیوں کے ایک ذبیحہ خانے میں آگ لگنے سے 93 افراد ہلاک ہو گئے۔

ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صوبہ جیلین کے دیہی علاقے میں مرغیوں کے ایک ذبیحہ خانے میں امدادی کارکن جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بجلی کے نظام میں تین دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ 100 کے قریب کارکن آگ کی جگہ سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ عمارت کی پیچیدہ ساخت اور باہر جانے کے لیے تنگ راستوں کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

عمارت کے اندر پھنسے ہوئے لوگوں کی تعداد کا اندازہ نہیں ہو سکا ہے جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم ہونے کے لیے تحقیقات ہو رہی ہیں۔ آگ لگنے والے مرغیوں کے اس پلانٹ میں ایک ہزار سے زائد افراد کام کرتے ہیں۔