کراچی : فیکٹری بوائلر پھٹنے سے مکان کی دیوار گر گئی ، 3 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی میں فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے برابر والے مکان کی دیوار ٹوٹ گئی ، ملبہ گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ کورنگی نمبر 5 میں جے ایریا کے قریب صبح سویرے رہائشی مکان میں قائم فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا۔

جس کے نتیجے میں فیکٹری کے برابر والے مکان کی دیوار سونے والے افراد پر گر گئی۔ جس کے نتیجے میں دو خواتین اور ایک لڑکا زخمی ہوگئے، زخمیوں کی شناخت نجم النسا اور شاہ جہاں بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ نوجوان کا نام شہزور ہے ، جنھیں زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔