تھرپارک: قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر دوبارہ پولنگ کے انتظامات مکمل

National Assembly

National Assembly

تھرپارک رتھرپارکر میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 229 اور 230 کے 47 پولنگ اسٹیشنوں پر یکم جون کو دوبارہ پولنگ کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 229 مٹھی ڈیپلو کے 4 اور حلقہ این اے 230 ننگرپارکر چھاچھرو کے 43 پولنگ اسٹیشنوں پر یکم جون کو دوبارہ ہونے والی پولنگ کے تمام انتظامات پاک فوج کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

ریٹرننگ افسر میاں فیاض ربانی کے مطابق ہر پولنگ اسٹیشن پر 15 فوجی جوان، رینجر کے 6 اور پولیس کے 20 اہلکار تعینات کیے جائیں گے، پولنگ بوتھ کے اندر بھی پاک فوج کے 2 جوان موجود رہیں گے، دونوں حلقوں کے مذکورہ پولنگ اسٹیشنوں پر گیارہ مئی کو عام انتخابات کے دوران بیلٹ پیپر چھیننے اور جلائے جانے کے بعد نتائج روک دیے گئے تھے، حلقہ این اے229پر پیپلزمسلم لیگ کے ارباب توغاچی اور پیپلزپارٹی کے شیرمحمددلالانی جبکہ حلقہ این اے230پر پیپلزپارٹی کے پیرنور محمدشاہ جیلانی اور تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔