سید قائم علی شاہ نے پھر وزیرِاعلی سندھ منتخب ہوکر ہیٹ ٹرک کرلی

Qaim Ali Shah

Qaim Ali Shah

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے سید قائم علی شاہ نے پھر وزیر اعلی سندھ منتخب ہوکرہیٹ ٹرک کرلی۔ فیصل سبزواری اورامتیازشیخ سمیت دیگرارکان نے انھیں مبارکباد دی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے وزیر اعلی سندھ اور سات وزرا سے حلف لیا۔جس کے بعد سندھ کی نگراں حکومت تحلیل کر دی گئی۔

سندھ میں وزارت اعلی کے لیے تین امیدواروں کیدرمیان مقابلہ ہوا۔مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار امتیاز شیخ کو 18 اورایم کیوایم کے امیدوار سید سردار احمد کو 48 ووٹ ملے۔جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سید قائم علی شاہ 87 ووٹ لیکر سادہ اکثریت سے وزیراعلی سندھ منتخب ہوگئے۔

اس موقع پر قائم علی شاہ نے ارکان اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے پچھلے پانچ سال میں ایک لاکھ ایکڑ سے زائد زمین غریبوں میں تقسیم کی اوراس کے ساتھ انھیں امداد بھی دی۔ وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ روٹی ، کپڑا اور مکان کا صرف نعرہ نہیں بلکہ اسے ڈیلیور کیا ہے۔

بعد میں گورنرہاوس میں وزیر اعلی سندھ اور سات وزرا کی تقریب حلف برداری ہوئی۔ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ان سے حلف لیا ، حلف اٹھانے والے وزرا میں شرجیل میمن ، منظور وسان، میر ہزار خان بجارانی،نثار کھوڑو، مخدوم جمیل الزماں ، علی نواز مہراور سکندر مندرو شامل ہیں جبکہ مراد علی شاہ وزیر اعلی سندھ کے مشیر ہوں گے۔