کراچی میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہے : سیکریٹری الیکشن کمیشن

Secretary Election Commission

Secretary Election Commission

کراچی (جیوڈیسک) الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر دھاندلیوں کے الزامات کے پیش نظر کراچی میں انتخابات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ اسلام آباد ذرائع سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا کہ انہوں نے قوم سے شفاف انتخابات کے انعقاد کا وعدہ کیا تھا تاہم کراچی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے پیش نظر اس کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

دھاندلی سے بہتر ہے کہ انتخابات نہ ہوں، تمام حقائق قوم کے سامنے لائے جائیں گے اس لئے کراچی میں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے اجلاس طلب کیا ہے جس میں تمام صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد الیکشن کمیشن قوم کو تمام حقائق سے آگاہ کرے گا۔ انہوں نے کہا پنجاب میں انتخابات پر امن ماحول میں ہوئے ہیں۔