کراچی: جعلی کرنسی سے قربانی کے جانور خریدنے والے 4 ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں پولیس نے کارروائی کرکے جعلی کرنسی نوٹ دے کر قربانی کے جانور خریدنے والے گروہ کے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے 8 لاکھ 56 ہزار جعلی نوٹ برآمد کر لیے گئے۔ پولیس نے سہراب گوٹھ میں واقع مویشی منڈی میں کارروائی کرکے جعلی کرنسی نوٹ دے کر قربانی کے جانور خریدنے والے گروہ کے 4 ملزمان کوگرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضے سے 8 لاکھ 56 ہزارجعلی نوٹ برآمد کر لیے گئے، ان میں 5 ہزار اور ایک ہزار والے جعلی نوٹ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان رات کے اندھیرے میں جعلی کرنسی نوٹ کا استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان نے بتایا کہ جعلی کرنسی نوٹ بنانے کی فیکٹری پشاور میں ہے جہاں سے 10 ہزار روپے کے اصلی نوٹ دے کر1 لاکھ روپے کے جعلی نوٹ خریدے جا سکتے ہیں۔ جعلی نوٹ اصل نوٹ سے کافی مماثلت رکھتا ہے صرف کاغذ میں فرق سے اسے شناخت کیا جاسکتا ہے لیکن اگر نوٹوں کی گڈی میں رکھ کر یا پرانا اور میلا کرکے استعمال کیا جائے تو جعلی نوٹ کو پہچاننا مشکل ہے۔