fbpx

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کا سافٹ وئیر ہاؤس پر چھاپہ

FIA

FIA

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل نے خفیہ اطلاع پر سافٹ وئیر ہاؤس پر چھاپہ مارا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے مطابق شاہراہ فیصل میں واقع بزنس ایونیو کے چھٹے فلور پر قائم سافٹ وئیر ہاؤس میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا گیا۔

حکام کے مطابق سافٹ وئیر ہاؤس میں موجود عملے سے پوچھ کچھ کی گئی جب کہ دفتر میں موجود ڈیٹا کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی۔

ایف آئی اے حکام نے 2 گھنٹے سے زائد سافٹ وئیر ہاوس میں چھان بین کی اور اس دوران بزنس ایونیو کے داخلی و خارجی راستوں کو بند رکھا گیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہےکہ کارروائی میں 8 افراد سے بیانات بھی لیےگئے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔