کراچی: فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، اشتہاری مجرم گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جمشید ٹان میں پولیس مقابلہ کے بعد ایک اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔ کراچی کے علاقے گرومندر میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ نامعلوم افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہو گئے۔

جمشید ٹان میں مسلح ملزم اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم 11 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم ڈکیتی اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ بلدیہ اتحاد ٹان میں پولیس نے چھاپہ مار کر 2ملزم گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔