کراچی فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) میں مختلف پر تشدد کاروائیوں اور فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ بائیس سالہ لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ کراچی کے علاقے لیاری اور کلری میں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

چنیسر گوٹھ میں فائرنگ سے بائیس سالہ لڑکی پروین زخمی جبکہ لیاقت آباد نمبر دس میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر پینتیس سالہ شاہ رخ زخمی ہو گیا۔ اسے طبی امداد کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔