کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک) شہر میں امن وامان کی صورتحال مخدوش ہو گئی ہے، تین گھنٹے میں فائرنگ کے واقعات میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حملہ آور پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انہیں عملے کی کمی کا سا منا ہے۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال تیرہ ڈی میں مسجد کے باہر موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مسجد کے باہر تعینات پولیس اہلکار ظفر اقبال جاں بحق ہو گیا۔

کورنگی مہران ٹان میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اللہ رکھا جاں بحق ہوا،حملہ آور پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔ کٹی پہاڑی کے قریب نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔

ملیر میں بھی فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے باوجود پولیس کو نفری کی کمی کا سامنا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس کی زیادہ نفری عبادت گاہوں اور شاپنگ سینٹروں کی حفاظت پر تعینات ہے۔