کراچی : فائرنگ اور مختلف واقعات میں 4 افراد ہلاک، ایک زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے ،جبکہ کریکر حملے میں ایک شخص زخمی ہوا۔پولیس کے مظابق نیو کراچی بشیر چوک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد موکل عرف بھولو اور اکرام جاں بحق ہو گئے۔

جن کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کردی گئیں ۔ کھارادر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 45 سالہ شخض کو موت کے گھاٹ اتار دیا ،شاہ فیصل کالونی نمبر 2 مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ملیر کے علاقے میں گھر کے باہر کریکر حملے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔