کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سات افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیاقت آباد میں کار پر فائرنگ سے سید باقر زیدی زخمی ہو گئے۔کراچی لیاقت آبا د میں موٹر سائیکل سواروں نے مولانا باقر زیدی کی کار پر فائرنگ کر دی جس سے سید باقر زیدی اور ان کے گارڈ زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے عباسی ھسپتال منتقل کیا گیا جہاں باقر زیدی کا گارڈ دوران علاج دم توڑ گیا۔ ڈیفنس میں فائرنگ سے حمزہ عامر اور گلبہار کے علاقے علی بستی میں فائرنگ سے حسن کشمیری جاں بحق ہو گیا۔ نیو کراچی صبا سینما کے قریب ایک شخص فائرنگ کا نشانہ بنا۔

لیاری کے علاقے چاکیواڑہ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے نعیم کے نام سے شناخت کیا گیا۔ اورنگی ٹان اسلام چوک کے قریب فائرنگ سے طارق زندگی کی بازی ہار گیا۔ کورنگی میں فائرنگ سے اکرم نامی شخص شدید زخمی ہوا اور ھسپتال میں علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔