کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ کراچی کے علاقے سائٹ میں ولیکا اسپتال کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ کرنے والے افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ماڑی پور روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔ آئی سی آئی پل کے قریب فائرنگ سے 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ بلدیہ یوسف گوٹھ میں فائرنگ سے احسن عباس جاں بحق ہو گیا۔