کراچی : فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گارڈن میں فائرنگ کے دو واقعات کے دوران دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ رات گئے گارڈن کے علاقے شو مارکیٹ کے قریب فائرنگ کے واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ دونوں کو اغوا کے بعد گولیاں ماری گئیں۔

مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔ دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر اے فائیو ٹو میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔