میٹرو بس سروس کا افتتاح آج ہو گا ، ہر پانچ منٹ بعد بس ملے گی

Metro Bus Opening

Metro Bus Opening

لاہور (جیوڈیسک) میٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب آج ہو رہی ہے،جس کے بعد بسیں سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔ اپنوں کی تعریف اور مخالفین کی تنقید سنتا میٹرو بس سروس کا منصوبہ بالآخر مکمل ہو گیا ہے۔

حکومت کی طرف سے دس فروری کو سروس شروع کیے جانے کے اعلان کے بعد سے تمام متعلقہ محکمے اِس اعلان کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں میں مصروف نظر آ رہے ہیں گو ابھی بھی کچھ مشکلات درپیش ہیں تاہم حکام پر امید ہیں کہ تمام مشکلات دور کر لی جائیں گی۔

افتتاحی تقریب کو چار چاند لگانے کے لیے مختلف مقامات پر علاقائی اور ثقافتی مناظر بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔منصوبے کے مطابق ستائیس کلومیٹرطویل روٹ پر مسافروں کو ہر پانچ منٹ کے بعد بس دستیاب ہو سکے گی۔ مسافروں کی رہنمائی کے لیے مختلف کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبا کو عوام کی رہنمائی کا فریضہ سونپ دیا گیا ہے۔