کراچی : فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا سمیت چار افراد جاں بحق

Karachi Faring

Karachi Faring

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا اور دو سگے بھائی جاں بحق ہو گئے۔ اورنگی ٹاون کے علاقے رئیس امروہی سوسائٹی میں مسلح افراد نے دکان پر فائرنگ کر دی جس سے باپ علی احمد اور بیٹا آصف جاں بحق ہو گئے۔مقتولین کی لاشوں کو عباسی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

گارڈن کے علاقے میں شو مارکیٹ کے قریب سے رات گئے چند منٹ کے وقفے سے دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔ مقتولین کی شناخت گل فراز اور عقیل زر کے نام سے کی گئی۔

دونوں سگے بھائی تھے اور شو مارکیٹ کے قریب دو مختلف عمارتوں میں چوکیداری کرتے تھے۔مقتولین کو اغواکے بعد قتل کیا گیا۔دوسری جانب نارتھ کراچی سیکٹر فائیو اے ٹو میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔