کراچی : فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق، دو زخمی

Karachi firing

Karachi firing

کراچی (جیوڈیسک) میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔کراچی کے علاقے پرانی بھینس کالونی میں ڈکیتی مزاہمت پر فائرنگ سے باون سالہ اسلم حیدر زخمی ہو گیا جو ھسپتال میں چل بسا۔

بھینس کالونی نمبر نو میں گھریلو تنازعے کے دوران چھریوں کے وار سے پچاس سالہ حنیف بھی جاں بحق ہو گیا۔ کھارادر پولیس چوکی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پچیس سالہ اشرف زخمی ہو گیا۔ لائنز ایریا بلتی محلہ میں نا معلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پچاس سالہ شہادت حسین زخمی ہو گیا۔