کراچی: فائرنگ کے واقعات، 1 شخص جاں بحق، 6 ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس نے مختلف علاقوں سے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق عزیز بھٹی تھانہ کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں 55 سالہ قمر سجاد لقمہ اجل بنا۔ مقتول دو اساز کمپنی میں افسر تھا۔ جس کی لاش کو ضابطے کی کاروائی کیلئے عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب پیر آباد پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈان کرتے ہوئے چار منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔