کراچی : فائرنگ سے لیاری جنرل اسپتال کے آر ایم او سمیت 3 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لیاری میں لیاری جنرل اسپتال کے آر ایم او سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے سنگولین اور کلری میں دو گروہوں میں تصادم ہو گیا جن کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں آکر لیاری جنرل اسپتال کے آر ایم او عبدالغنی اور دیگر تین افراد فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔

جن کو اسپتال متقل کیا جارہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آر ایم او عبدالغنی اور دو زخمی چل بسے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور کاروبار بند ہوگیا جبکہ کشیدگی کے باعث مزید چار زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔