کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات ، 6 افراد جاں بحق

Karachi Killing

Karachi Killing

کراچی(جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق محکمہ موسمیات کے قریب دوگرپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کی شناخت قاسم چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے باعث صفورہ چورنگی پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئیہے جبکہ بازار اور دکانیں بھی بند ہوگئیں۔

نیو چالی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اس سے قبل اورنگی ٹاون کے علاقے میں اقبال مارکیٹ کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 42 سالہ محمد جمال جاں بحق ہوگیا۔

کھوکھرا پار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مہتاب نامی شخص کو قتل کردیا، دوسری جانب شارع فیصل پر فلک ناز اپارٹمنٹس کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت 38 سالہ خالد محمود کے نام سے ہوئی ہے۔