کراچی : فائرنگ اور تشدد سے 5 افراد ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے میوہ شاہ قبرستان کے قریب 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

جبکہ لسبیلہ پل کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی جسے تشدد کرکے قتل کیا گیا۔ لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، مقتولین کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

منگھوپیر میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ لیاقت آباد میں تین ہٹی پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا، جبکہ رام سوامی کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔