کراچی : فائرنگ اور تشدد واقعات میں 4 افراد ہلاک، 2 افراد زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں 4 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شیر شاہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا، لیاری کے علاقے آگرہ تاج کالونی سے ایک شخص کی تشدد ذدہ لاش ملی، سینئرایم ایل او سول اسپتال ڈاکٹر آفتاب چنٹر کے مطابق بلدیہ ٹاون کے علاقے میں مہاجر کیمپ کے قریب فائرنگ سے 26 سالہ عبدالغنی ہلاک ہوا، لاش کو ضابطے کی کاروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔

ملیر کینٹ تھانے کی حدود میں واقع سعدی ٹاون میں رم جھم ٹاور کے قریب ذاتی نوعیت کے جھگڑے میں ہونے والی فائرنگ سے 40 سالہ خادم حسین ہلاک ہوا، گارڈن ایسٹ کے علاقے میں مسلح شخص کی فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکورٹی گارڈ 38 سالہ شکیل زخمی ہوا ،سپرہائی وے سے متصل گلزار ہجری اسکیم 33 میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔