کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سائٹ کے علاقے ہارون آباد میں فائرنگ سے اویس نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ سپر ہائی وے نادرن بائی پاس کے قریب سے دو افراد کی لاش ملی ہیں۔

جن کو اغوا اور تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی ہے۔ اسٹیل ٹاون سے نا معلوم نوجوان کی بوری بند لاش ملی ہے، نارتھ ناظم آباد پہاڑ گنج میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شفیق نامی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

اس کاتعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے، چکرا گوٹھ کورنگی کے علاقے میں فائرنگ سے دو افراد ہو گئے جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔ سہراب گوٹھ کے قریب کوئٹہ ٹاون میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔