کراچی: فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 5 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اورنگی ٹاون رئیس امروہی کے قریب فائرنگ سے بوستان خان نامی شخص جاں بحق ہوا۔ راشد منہاس روڈ سے متصل لال فلیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ بلدیہ کے علاقے سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔

کورنگی کے علاقے شریف آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد یو سف ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے اہلسنت و الجماعت کے مطابق مقتول ان کا کارکن تھا۔ واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کا گھیراو کیا اور دھرنا دیا۔ تاہم مزاکرات کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا۔ 28 اگست کو سولجر بازار میں زخمی ہونے والے محمد جعفر نامی شخص نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔