کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق

karachi Firing

karachi Firing

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں رات12 بجے کے بعد سے ایک بچے سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نیٹی جیٹی پل کے قریب سے ایک بچے کی تشدد ذدہ لاش ملی،اس سے قبل کھارادر کے علاقے میں کاغذی بازار کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔

جبکہ ناظم آباد میں چاولہ مارکیٹ کے قریب مسلح ملزمان چلتی ہوئی گاڑی میں سے ایک شخص کی لاش پھینک کر فرار ہوگئے، جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔