کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد ہلاک

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے ،جبکہ عثمان آباد میں فائرنگ سے2 افراد زخمی بھی ہوئے ۔پولیس کے مطابق پیرآباد کے علاقے میں رہائشی مکان سے ایک خاتون کی تشدد ذدہ لاش ملی،مقتولہ کی شناخت سلمہ کے نام سے ہوئی ہے۔

کھاردار کے علاقے میں اللہ رکھا پارک کے قریب کچرا کنڈی سے ایک نوجوان کی لاش ملی،مقتول کا نام محمد انور ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ۔اس سے پہلے عثمان آباد میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے دو افراد کاشف اور جنید زخمی ہوگئے،جنھیں سول اسپتال منتقل کیا گیا۔