کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 13 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سیاسی جماعت کے چار کارکنوں اور تین پولیس اہلکاروں سمیت تیرہ افراد جاں بحق ہو گئے۔ سائٹ بی کے علاقے گلبائی میں چیکنگ کے دوران کار سواروں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل آفتاب اور مشتاق جاں بحق ہو گئے۔

بغدادی میں فائرنگ کر کے پولیس اہلکار راشد کو قتل کر دیا گیا۔ کھارادر میں بوری بند لاش ملی، گھاس منڈی میں فائرنگ سے سیاسی کارکن ارشاد جاں بحق ہو گیا۔ ملیر میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔

سہراب گوٹھ میں نور الحسین اور سرجانی میں معراج فائرنگ کا نشانہ بنے۔ اورنگی ٹان، پاکستان بازار میں سیاسی جماعت کا کارکن کلیم فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔ گھاس منڈی کچرا کنڈی سے باپ بیٹے کی کی لاشیں ملیں ان کا تعلق بھی ایک سیاسی جماعت سے تھا۔ پیر آباد اور ناظم آباد میں بھی فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔