کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 6 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جبکہ پرتشدد واقعات میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ عثمان آباد میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے 25 سالہ رضوان اشرف کو قتل کر دیا، لیاری میں حسن لشکری روڈ پر فائرنگ کر کے فیصل نامی شخص کو قتل جبکہ 35 سالہ نواب میاں اور 14 سالہ ثاقب ارشد زخمی ہوگئے۔

بفرزون کے علاقے 15 اے فور میں ہدی مسجد کے قریب فائرنگ کر کے 2 افراد پرویز علوی اور رفیع صدیقی کو قتل کر دیا گیا۔ رات گئے اولڈ سٹی ایریا میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے ایک کی شناخت محمد شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ کھارادر، سائٹ ایریا اور کیماڑی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔