کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد10 ہوگئی

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پر تشد واقعات میں ایک پولیس اہلکار سمیت دس افراد جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون نمبر 5 میں فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل ملک شمشاد کو قتل کر دیا گیا۔ گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ اور دھوراجی کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ میٹروول ضیا کالونی اور کلفٹن شیریں جناح کالونی میں دو افراد فائرنگ کا نشانہ بنے۔

ادھر کلفٹن دو دریا میں سمندر سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی، مقتول کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ گزشتہ شب گرومندر میں دکان کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ مچھر کالونی میں مسلح افراد نے ایک شخص کو اغوا کرنے کی کوشش کی اس دوران فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔