کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 9 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں پروفیسر اظفر رضوی سمیت 9 افراد کو قتل کر دیا گیا، گورنر اور وزیراعلی نے پروفیسر اظفر کے قتل کا نوٹس لے لیا۔ کریم آباد میں کار پر فائرنگ سے معروف ادبی شخصیت اور نجی کو چنگ سینٹر کے مالک پروفیسر اظفر رضوی اور انکا ڈرائیور جاں بحق ہوا۔

اظفر رضوی انجمن ترقی اردو کے سربراہ بھی تھے۔ گورنر عشرت العباد اور وزیراعلی قائم علی شاہ نے واقعے کانوٹس لیکر پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ سچل کے علاقے میں فائرنگ سے نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ غلام حیدر جاں بحق ہوا، پاکستان بازار میں فائرنگ سے آصف علی مارا گیا، بلدیہ ٹان 24 کی مارکیٹ کے نزدیک فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔

کھارادر کھڈا مارکیٹ سے خاتون اور منگھو پیر سے نوجوان کی بوری بند لاشیں ملیں۔ کٹی پہاڑی کے نزدیک فائرنگ سے زخمی ہونے والا اقبال حسین بھی آج دم توڑ گیا جس کے بعد مشتعل ورثا نے عباسی شہید ھسپتال کی ایمرجنسی میں ہنگامہ آرائی کی اور ھسپتال کے شیشے توڑ دیئے۔