پشاور : سینٹرل جیل سے معمولی جرائم میں ملوث 57 قیدیوں کی رہائی کا حکم

Peshawar Central Jail

Peshawar Central Jail

پشاور (جیوڈیسک) پشاور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور نے سینٹرل جیل پشاور میں معمولی نوعیت کے جرائم میں سزا بھگتنے والے 57 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور شبیر خان نے سینٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے معمولی نوعیت کے جرائم میں سزا بھگتنے والے 57 قیدیوں کی رہائی کے احکامات جاری کئے ۔ جسٹس شبیر خان نے شدید گرمی کے پیش نظر جیل انتظامیہ کو ہدایت کی قیدیوں کو پینے کا ٹھنڈا پانی فراہم کیا جائے۔