کراچی میں کھیل کے میدانوں اور پارکس کو لینڈ مافیا سے آزاد کرائیں گے، شرجیل میمن

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

Sharjeel Memon

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہر کے پارکس اوراسپورٹس گراوٴنڈز کو لینڈ مافیا کے قبضے سے آزاد کروائیں گے ، کراچی میں فیملی پارک کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے یہ اعتراف بھی کیا کہ واٹر بورڈ میں کرمنل مافیا موجود ہے۔

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں تفریحی پارک کا افتتاح کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں ان کاکہنا تھاکہ کراچی میں ختم ہوئے ہوئے تمام پارکس کو ان کی اصل شکل میں بحال کریں گے۔

اہل کراچی کو ہر ماہ دو سے تین اچھے پارکس بناکر کردیں گے ، لینڈ مافیا کے قبضے سے اسپورٹس گراوٴنڈز بھی خالی کروائیں گے۔شرجیل میمن نے کہاکہ حب ڈیم میں پانی کی کمی سے شہر کو پانی کی فراہمی میں مشکلات کاسامنا ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ واٹر بورڈ میں کرمنل مافیا موجود ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہاکہ انکروچمنٹ ختم کرنے کے لیے کمیٹی بنادی گئی ہے جو تین ہفتے میں کسی نتیجے پر پہنچ جائے گی۔