کراچی : گھاس منڈی میں جوئے کے اڈے سے 82 ملزمان گرفتار

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے گھاس منڈی میں جوئے کے اڈے پر پولیس اور ایف سی نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے82 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایس پی لیاری سرفراز نواز نے بتایا کہ گھاس منڈی کے علاقے میں قائم اور کراچی کے سب سے بٹرے جوئے کے اڈے پر پولیس ،ایف سی اور رپیڈ رسپارنس فورس کے اہلکاروں نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 82 جواریوں کو گرفتار کرلیا۔

چھاپے کے دوران7 لاکھ روپے کی رقم، درجنوں موبائل فونز،کپمیوٹرائزڈ ریکارڈ،بینک اسٹیٹ منٹس بھی تحویل میں لے لئے گئے ہیں،پکٹرے جانے والے جواریوں اور برآمد ہونے والی اشیا کو تحویل میں لینے کے بعد صدر کے علاقے میں قائم پریڈی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔