کراچی : گرین ٹاون میں مبینہ دو ڈاکو اہل خانہ کی فائرنگ سے ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شاہ فیصل ٹاون میں گرین ٹاون کے علاقے میں گھر میں داخل ہونے والے 2 ڈاکووں کو اہل علاقہ نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین ٹاون کے علاقے میں 6 ڈاکو علی الصبح ایک گھر میں داخل ہوئے۔

گھر کے مکینوں نے فائرنگ کر کے 2 ڈاکووں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔ جبکہ 3 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ ڈاکووں کے قبضے سے 2موٹر سائیکل اور 3 ٹی ٹی پستول برآمد کر لئے گئے ہیں۔