کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے اے این پی کے جنرل سیکرٹری ویسٹ کے گھر کے گیٹ پر موجود بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ ادھر شہر میں فائرنگ اوردستی بم حملے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔
اورنگی ٹان نمبر 4 میں اے این پی کے جنرل سیکرٹری ویسٹ ڈاکٹر ضیاالدین کے گھرکے قریب مشکوک بیگ کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو اطلاع دی گئی۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اطراف کے علاقے کو کلئیر کروا کے بم کو ناکارہ بنا دیا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم کا وزن ڈھائی کلو کر قریب ہے۔ بم مٹھائی کے ڈبے میں چھپایا گیا تھا۔ حب میں دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ سفاری پارک میں فائرنگ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔