کراچی: گلستان جوہر میں گاڑی سوار شخص کی اسٹور میں فائرنگ، ایک ہلاک

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گاڑی سوار ایک شخص نے اسٹور میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

گلستان جوہر کے علاقے میں پرفیوم چوک کے قریب گاڑی میں سوار ایک مسلح شخص جنرل اسٹور پر آیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ایاز کے نام سے ہوئیجبکہ زخمی ہونے والے شخص کا نام اعجاز ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ آور اکیلا ہی گاڑی میں گاڑی میں آیا تھا، اس نے لوٹ مار نہیں کی اور صرف گولیاں چلائیں، ہلاک اور زخمی ہونے والے کو نجی اسپتال منتقل کردیا گیا، ایک ماہ کے دوران رات کے اوقات میں کارسوار حملہ آور کی جانب سے کارروائیوں کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل بہادر آباد اور گلشن اقبال میں میڈیکل اسٹورز پر اسی طرح کی وارداتیں ہوچکی ہیں۔