کراچی: گلستان جوہرمیں رہائشی عمارت کے قریب سے بچی کی لاش برآمد

karachi

karachi

کراچی (جیو ڈیسک)کراچی گلستان جوہر میں ایک رہائشی عمارت کے قریب سے بچی کی لاش ملی ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچی کو فلیٹ سے نیچے پھینکا گیا ہے۔ بچی کو پھینکنے والے فلیٹ کے اندر موجود ہیں، پولیس کارروائی کرے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق لاش رہائشی عمارت کے قریب پڑی ملی ہے۔ علاقے کے رہائشی افراد کا مطالبہ ہے کہ پولیس ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔