کراچی : گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں پی ایم ٹی میں دھماکا

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں پی ایم ٹی میں دھماکے کے بعدآگ لگ گئی، پی ایم ٹی میں لگنے والی آگ نے برابر میں لگی دوسری پی ایم ٹی اور قریب میں کھڑی علاقہ مکینوں کی 5 گاڑیوں اور 2 موٹر سائیکلوں کو جلا کر خاکستر کر دیا۔ گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں پی ایم ٹی میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور علاقے کی بجلی معطل ہو گئی۔

پی ایم ٹی میں لگنے والی آگ نے برابر میں لگی دوسری پی ایم ٹی اور پول کے نیچے کھڑی علاقہ مکینوں کی 5 گا ڑیو ں اور 2 موٹر سائیکلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، فائر بریگیڈ کے 2 فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں میں لگنے والی آگ کو بجھا یا تاہم آگ لگنے سے پانچوں گاڑیاں اور موٹر سائکلیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئیں، جبکہ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد، پولیس اور رینجرز بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔