کراچی: گلشن ضیا میں رینجرز نے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد پکڑ لئے

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون گلشن ضیا میں رینجرز آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد گرفتار کر لئے گئے۔ رینجرز ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات خفیہ اطلاعات پر گلشن ضیا میں کاروائی کی گئی۔

کاروائی کے دوران گرفتار ہونے والے دونوں دہشت گرد فرقہ وارانہ قتل و غارت گری میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔